انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے عہدیداران کی کال کو تاجروں نے مسترد کردیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے عہدیداران کی کال کو تاجروں نے مسترد کردیا‘ گزشتہ روز انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے عہدیداران نے مکمل شٹر ڈاؤن کی کال دی تھی جس کو تاجروں نے مسترد کرتے ہوئے اپنے کاروبار کھلے رکھے‘ جس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ انجمن تاجران کے عہدیداران تاجروں میں اپنی حیثیت کھو بیٹھے ہیں تاجر ان کی کسی بھی کال پر کان دھرنے کیلئے تیار نہیں ہیں دوسری طرف تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت تاجروں کی بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں لگی ہے جس کی وجہ سے اس کے عہدیداران اپنی تاجروں میں حیثیت کھوتے جارہے ہیں۔