نئے تعلیمی سال میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 6 کالجز اور ہائیر سیکنڈری سکول قائم کئے جائینگے

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) نئے تعلیمی سال میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 6 کالجز اور ہائیر سیکنڈری سکول قائم کئے جائینگے‘ تعلیمی ذرائع کے مطابق سرگودھا میں 2 کالج اور ایک ہائیر سیکنڈری سکول‘ جبکہ باقی اضلاع میں ایک ایک کالج قائم کیا جائیگا تعلیمی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تعلیمی اداروں کے قیام کی سمری حکومت کو روانہ کردی گئی ہے فنڈز دستیاب ہوتے ہی ان کالجز اور سکولز کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائیگا۔