شاہ عبد اللہ کی انسانیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ورلڈ ہیومن چیئرٹی پاکستان

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) شاہ عبد اللہ کی انسانیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،شیخ زید ایواڈ سمیت انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی ڈگری انسانیت کی خدمات کے نام پر تھیں جو انکے عملی کردار کا بین ثبوت ہے ۔تعلیم، صحت،بین المذاہب مکالمہ سمیت انسانیت کی بے لوث خدمت آپ کا طرہ امتیاز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ ہیومن چیئرٹی پاکستان کے شاہ عبد اللہ کی انسانیت کیلئے خدمات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ممتاز عالم دین مولانا پیر برکت اللہ ربانی،تاجر راہنماؤں چوہدری عبد الرزاق،محمد عمران بٹ،ظفر بھٹی ،سیاسی راہنما حافظ راشد یوسف ،چیئرٹی کے راہنماؤں ابو عبد اللہ ،محمد انس ربانی،چوہدری قاسم عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی وفات حسرت آیات سے نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت ایک رحم دل اور ہر دلعزیز حکمران سے محروم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

اُنکی حرمین شریفین کے حوالے سے خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان میں قیامت خیز زلزلہ اور سیلاب کے متاثرین کیلئے اُنکی خدمات رابطہ عالم اسلامی، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن، کنگ عبد اللہ ریلیف کمپین سمیت دیگر اداروں اور پاکستان میں سب سے زیادہ سعودی عرب کی ایمبیسی کے زریعے کسی سے مخفی نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں واقعتا کوئی شک نہیں ہے کہ سعودی عرب ”مملکة انسانیة“ ہے اور خصوصاً اہل اسلام اور عالم اسلام کیلئے شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی خدمات کی نظیر نہیں ہے انہوں نے کہا پاکستان کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اس ہمدرد اور محسن کے نام پر کوئی یادگار قائم کرے تاکہ اُنکی خدمات کا اعتراف اور اُن کی پاکستان سے تعلق کی یاد دلاتا رہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پہلے اُنکی عیادت اور پھر جنازہ میں شرکت کیلئے جانا مملکت کی عوام کی دل کی آواز ہے ۔

انہوں نے کہا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے نائب اور اب مملکة کے سربراہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعودایک منجھے ہوئے ،تجربہ کار اور بین الاقوامی حالات کا ادراک رکھنے والے اور انسانیت اور پاکستان سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں جنکی قیادت میں سعودی عرب شاہرہ ترقی پر مزید ترقی کرے گا اور انسانیت کیلئے خدمات کا یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :