یو اے ای میں ریتلے ٹیلوں پر گاڑیوں کے انوکھے مقابلوں کا انعقاد

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:47

یو اے ای میں ریتلے ٹیلوں پر گاڑیوں کے انوکھے مقابلوں کا انعقاد

یو اے ای( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) یو اے ای کے ریتلے ٹیلوں پر گاڑیوں کے انوکھے مقابلے ہوئے۔ ریسرز نے بلند ترین ٹیلوں پر چڑھائی کر کے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ، متحدہ عرب امارات کے صحراوٴں میں سالانہ بین الاقوامی فیسٹیول منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ریسرز کو ریتلے صحراوٴں میں انوکھا چیلنج دیا گیا جس میں گاڑیوں کے ذریعے ڈرائیو کر کے بلند و بالا ٹیلوں پر پہنچنا تھا۔ ریسرز کو دنیا کے بلند ترین ریت کے ٹیلوں پر 300 میٹر اوپر چڑھائی کرنا تھی۔ اس عجیب و غریب چیلنج کو پورا کرنے کے لیے ڈرائیورز نے اپنی بہترین پرفارمنسز دکھائیں۔