آسٹریلین اوپن ٹینس ، سرینا ولیمز پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:47

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں تیسرے راوٴنڈ کے مقابلے ہوئے۔ ویمنز سنگلز کے تیسرے راوٴنڈ میں امریکی سٹار سرینا ولیمز نے یوکرائن کی الینا سویٹولینا کو شکست دی۔ ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کی کامیابی کا سکور 6-4,6-2اور 6-0 رہا ۔ امریکی سٹار سرینا ولیمز چھٹی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :