آسٹریلین اوپن ٹینس: نڈال ،شراپووا چوتھے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:47

آسٹریلین اوپن ٹینس: نڈال ،شراپووا چوتھے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

میلبورن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) تھرڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال اور روس کی ماریہ شراپووا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راوٴنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔میلبورن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ کے میچ میں رافیل نڈال نے اسرائیل کے ڈوڈی سیلا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے راوٴنڈ میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

نڈال نے چھ ایک، چھ صفر اور سات پانچ سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ چوتھے راوٴنڈ کے میچ میں نڈال کا مقابلہ فورٹینتھ سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوگا۔ویمنز سنگلز کے میچ میں روس کی ماریہ شراپووا نے قازقستان کی زرینا دیاس کے خلاف فتح سمیٹی۔ رومانیہ کی سائمونا ہیلپ اور کینیڈا کی یوگین بوچارڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔