پاکستان میں بعض دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں‘ وائٹ ہاؤس

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:49

پاکستان میں بعض دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں‘ وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وائیٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں متعدد دہشتگرد گروپ سرگرم ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے امریکی انتظامیہ کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرگرم ایسے دہشتگرد گروپوں کے بارے میں تشویش لاحق ہے جو کسی قسم کی سزا سے مبرا ہو کر امریکیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستانی حکام کیساتھ بھی اپنے خدشات اور ٹسویش کا اظہار کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی فوج اب دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاہم پاکستان نے یہ اقدام اسوقت اٹھایا جب اسے اس حقیقت کا ادراک ہوا کہ انتہاپسند خود اپنے شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :