Live Updates

عمران خان کے نیا پختونخواہ بنانے کے اعلان سے خوشی ہوئی،چوہدری محمد برجیس

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:51

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے نیا خیبر پختونخواہ بنانے کے اعلان سے خوشی ہوئی۔عمران خان اگر صوبے میں ترقیاتی منصوبے شروع کرتے ہیں تو وہ وفاق کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام جماعتوں کے جمہوری مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومت بنانے کی صلاحیت ہونے کے باوجود وہاں حکومت نہ بنائی۔

جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو نہ صرف مضبوط بنایا بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کرکے معاونت کی۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں بار کونسل کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات اور قومی لائحہ عمل تمام سیاسی جماعتوں کی جملہ فہم و فراست کا نتیجہ ہے جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

فوجی عدالتوں پر تنقید کرنے والے پہلے سانحہ پشاور کے معصوم بچوں کے چہروں کو سامنے لائیں۔فوجی عدالتیں قائم کرنے جیسے غیر معمولی اقدامات غیر معمولی حالات کا تقاضہ ہیں۔ قوم کے بچوں کا مزید خون بہتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ننکانہ بار کونسل کے نو منتخب عہدے داران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور بار کونسل کے وقار میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :