محکمہ اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب کے زیراہتمام فیملی میوزیکل شو اور انسداد منشیات سیمینار کا انعقاد 26 فروری کوہو گا

ہفتہ 24 جنوری 2015 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اورنٹیئل ویلفیئر سوسائٹی اور محکمہ اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب کے زیراہتمام فیملی میوزیکل شو اور انسداد منشیات سیمینار کا انعقاد 26 فروری کو الحمرا ہال میں ہو گا جس کے مہمان خصوصی مشاہد اللہ وفاقی وزیر ماحولیات ہوں گے، گل نواز بلوچ سیکرٹری جنرل سوسائٹی، عائشہ چوہدری ، فرزانہ بٹ، شائستہ پرویز ملک خصوصی شرکت کریں گی۔