وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کیلئے 11 ارب کے میگا پراجیکٹس کی منظوری دیکر کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں،سید فواد گیلانی

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سید فوادگیلانی نے کہاہے کہ لوہارگلی ‘ کامسر ٹنل مظفرآباد تاؤبٹ اورچلاس ایکسپرس وے کیلئے 11ارب کی منظوری قائد پاکستان میاں محمدنوازشریف نے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگوکے دوران کیا ‘ انہوں نے کہاکہ لیپہ اورشونٹھر ٹنل کے بعد اب کامسر اورلوہارگلی ٹنل کی منظوری قائد پاکستان میاں محمدنوازشریف کی کشمیری عوام سے والہانہ محبت کامنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ مظفرآباد تاؤبٹ اورچلاس ایکسپرس وے کی تعمیر سے ریاست کے اندر معاشی انقلاب آئے گا جس سے خطہ میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سیاحت سمیت کئی شعبوں کو فروغ ملے گا ‘ انہوں نے کہاکہ قائدپاکستان نے ڈیڑھ سالہ دوراقتدار میں جس قدر ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ‘ قائد پاکستان نے انتہائی کم وقت میں مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ دہشت گردی ‘ بجلی بحران سمیت کئی بڑے مسائل کوجل احسن انداز میں کنٹرول کیاہے اس پرپوری قوم ان کوخراج تحسین پیش کرتی ہے اوربالخصوص آزادکشمیرکے عوام قائد پاکستان کوکشمیر کیلئے خصوصی پراجیکٹس دینے پر نہ صرف شکریہ اداکرتے ہیں بلکہ اس عزم کااظہارکرتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے مسلم لیگ کوکامیاب کرواکر آزادخطہ میں بھی تعمیری حکومت کی بنیاد رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :