تارکین وطن قیمتی سرمایہ ہیں، ملک میں زرمبادلہ بھیج کر معیشت کی مضبوطی میں کردارادا کررہے ہیں، راجہ اعجاز دلاور خان

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) تارکین وطن برطانیہ کے معروف بزنس مین چودھری شکیل اور چودھری بشیر کے اعزاز میں آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر راجہ اعجاز دلاور خان نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا،اس تقریب میں معروف کاروباری شخصیات چودھری گل حسن،چودھری رفیق ،آصف ایڈووکیٹ،راجہ وسیم ،سیکرٹری چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی چودھری محمد شفیق سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ تارکین وطن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،برطانیہ میں رہنے والے کشمیری اپنے وطن میں زرمبادلہ بھیج کرملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی پیکیج اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،میرپور ،ڈڈیال میں تارکین وطن کشمیری سرمایہ کاری کریں ،اس سے خطہ میں بے روزگاری کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی اور معاشی طور پر خوشحالی بھی آئے گی،اُنہوں نے کہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چودھری جاوید اقبال کی قیادت میں سرمایہ کاروں کو ممکنہ بنیادی سہولیات فراہم کرینگے ،تقریب سے برطانیہ سے آئے ہوئے دونوں کاروباری شخصیات نے مشترکہ خطاب میں کہا کہ یہ خطہ ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے،اس خطہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمارے سمیت دیگر برطانیہ میں رہنے والے کشمیری بھی سرمایہ کاری کرینگے،اس موقعہ پر راجہ اعجاز دلاور خان نے چودھری شکیل اور چودھری بشیر کو نیو انڈسٹری ایریا اور اولڈ انڈسٹری ایریا کا بھی دورہ کروایا۔

متعلقہ عنوان :