مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں، درخواست کے ساتھ 50ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھی جمع کرانا لازمی ہو گا۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کے مطابق سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 30جنوری تک پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی درخواست جمع کرا دیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر امیدوار کو اپنی درخواست کے ساتھ پارٹی کے نام پچاس ہزار روپے کا بینک ڈرافت بھی جمع کرانا ہو گا ۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے تین مارچ کو سینٹ کی باون نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :