شہباز شریف دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں ،پنجاب کا بھی دورہ کریں ‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں وہ پنجاب کا بھی دورہ کریں تاکہ پنجاب کے عوام کے حالات سے بھی آگاہی ہو۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے دیگر اضالاع کی طرف توجہ نہ دی گئی تو یہاں کے عوام مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب صرف لاہور کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں ان کے نزدیک لاہور ہی پورا پنجاب ہے جنوبی پنجاب کا پیسہ لاہور پر خرچ کرنے کے باوجود مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں لاہور کی کئی سیٹوں سے ہار گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہ جماعت پنجاب کے بعد لاہور سے بھی مقبولیت کھوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :