معصوم بچوں اور خواتین پر تشدداور لاٹھی چارج شرمناک فعل ہے‘ ناصر رمضان

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے سرکاری سکو ل تحویل میں لیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے معصوم بچوں اور ان کی ماؤں پرمذاکرات کی بجائے پولیس کی جانب سے ان پر تشدد اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے سکول کے معصوم بچوں اور خواتین پر تشدد اور لاٹھی چارج شرمناک فعل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پولیس کے ہاتھوں سانحہ منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں مرد و خواتین سمیت درجنوں افراد شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

شہدا ء کی روحیں اور ان کے لواحقین انصاف کی طلبگار ہیں۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ اگر ماڈل ٹاؤن سانحہ اور نابیناافراد پر تشدد کرنے والوں کو قرار واقعی سزائیں ملتی تو معصوم بچوں اور ان کی ماؤں پرپولیس تشدد اور لاٹھی چارج نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر لاٹھی چارج کرنے والے عقل کے اندھے ہیں ۔پولیس معاشرے میں امن و امان اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہوتی ہے اگر اسے عوام پر تشدد کے خلاف استعمال کیا جائے گا تو معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس میں فی الفور اصلاحات کی جائیں تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :