راولپنڈی، وارث خان میں مقامی تاجر کو دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) تھانہ وارث خان کے علاقے میں مقامی تاجر کو قبائلی دشمنی پرتین مسلح افرادنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، مقتول کے سر میں دس گولیاں ماری گئیں واقعات کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب تھانہ وارث خان کے اقبال روڈ پرموٹرسائیکلوں پر آنے والے تین ملزمان نے مقامی تاجر شعبان خان پر فائرنگ شروع کر دی ملزمان نے قریب سے اسکے سر میں دس گولیاں ماریں اور پھر موٹرسائیکل پر ہی فرار ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق مقتول باجوڑ کا رہائشی تھا اور انکی دیرنیہ دشمنی چل رہی تھی،نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاواقعہ کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :