ہارون آباد، چشتیاں روڈ پر ٹریفک حادثہ، چار افراد زخمی، ایک کی حالت نازک

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:23

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) چشتیاں روڈ پر ٹریفک حادثہ چار افراد شدید زخمی ،زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق شہر کے مقامی نامور صحافی چوہدری طارق جاوید بہاولپور سے اپنے شہر فقیروالی کی طرف کار پر اپنے دیگر تین دوستتوں کے ہمراہ آرہے تھے دھند زیادہ ہو نے کی وجہ سے نہر تھری آر کے قریب کار بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گئی جس سے کار میں موجود چوہدری طارق جاوید،سلیم اور دیگر ساتھی شدید زخمی ہو گئے جنکو طبی امدادکے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر انکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :