احمدیار،گھریلو تنازعہ پربھائی نے میکے آئی بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:23

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) گھریلو تنازعہ پربھائی نے میکے آئی بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کے مطابق آج نواحی گاؤں 39/EBکے رہائشی ابرار احمد کی بہن سدرہ نیاز زوجہ نیاز احمد میکے ملنے کے لئے آئی ہوئی تھی کہ گھریلوتنازعہ پر گھر میں ابرا راحمد نے فائرنگ کرکے سدرہ نیاز کو قتل کردیا ملزم موقع سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے آر ایچ سی ہسپتال قبولہ پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :