وزیراعلیٰ سندھ سے سید خورشید شاہ اور زمرد خان کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ہفتہ کوقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پی پی رہنما اور سویٹ ھومز پاکستان کے صدر زمرد خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کی گندم برآمد کرنے کے حوالے سے آگاہی دی ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ کی کم از کم 5لاکھ ٹن گندم برآمد کرنی چاہیے۔

اس موقع پرسید خورشید شاہ نے کہا کہ اس حوالے سے وفاق سے دوبارہ بات کی جائیگی۔اس کے علاوہ زمرد خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی میں سویٹ ھومز قائم کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :