کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ پرسوں ختم ہوجائیگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ پرسوں پیر)2جنوری کو ختم ہورہا ہے۔ کراچی کے اندھیروں میں ڈوبنے کا خدشہ ہے، معاہدے کی تجدید کیلئے حکومت پرتاجروصنعت کار برادری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکازبردست دباؤہے۔ کے الیکٹرک 2009سے نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی حاصل کررہی ہے۔

معاہدے کی منسوخی پرکراچی کو اندھیروں میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان، متحدہ قومی موومنٹ،پاکستان پیپلزپارٹی،وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبرسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے معاہدے کی تجدید کا مطالبہ کیا ہے۔ کے الیکٹرک اتنظامیہ کے مطابق 6سال کے دوران بجلی کی خریداری پر290 ارب روپے ادا کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ایسے میں 650 میگا واٹ بجلی سے ملک بھرکی لوڈشیڈنگ میں صرف 15 سے 20منٹ کا فرق پڑے گا، جبکہ اس کٹوتی سے کراچی میں لوڈشیڈنگ 30فیصد تک بڑھ جائے گی۔ جس کے سماج اورمعیشت پرتباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ کے الیکٹرک اس اضافی بجلی کی یومیہ ادائیگی کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے سے 40 فیصد بجلی لائن لاسز کی نظر ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ریکوری کے مسائل علیحدہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :