کراچی ،ایف آئی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے میسج سروس متعارف کرادی

شہری اپنے مسائل ،تجاویز اور شکایات8398پر بھیج سکتے ہیں ،ڈی جی ایف آئی اے

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کی سہولت کے لیے میسج سروس متعارف کرادی ہے ۔اب شہری 8398پر ایس ایم ایس کرکے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر جنرل شاہد حیات نے کہا کہ ایف آئی اے نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی ہے ۔ایس ایم ایس کے ذریعہ شہری اب ایف آئی اے افسران تک بآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔جبکہ شہری اپنے مسائل ،تجاویز اور شکایات بھی میسج کے ذریعہ ایف آئی اے حکام تک پہنچاسکیں گے ۔ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ شہری اپنا میسج 8398پر بھیج سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :