جناح ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف کا ہیلتھ الاوٴنس نہ ملنے کیخلاف احتجاج ،اوپی ڈی بند کردی

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جناح اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الاوٴنس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اوپی ڈی بند کردی ، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے تین سال سے ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الانس کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔

جس کی وجہ سے او پی ڈی میں آنیوالے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور او پی ڈی سروس شدید متاثر رہی۔

(جاری ہے)

پیرامیڈیکل اسٹاف کے رہنماں کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں صوبائی حکومت نے بنیادی مطالبات منظور نہ کئے تو پیر سے جناح اسپتال میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔رہنماں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں وفاقی حکومت کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الانس کی منظوری دی گئی تھی ۔اب اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی حکومت نے بھی جناح اسپتا ل کے ملازمین کو بھی ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الانس دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس پرتا حال عمل درآمد نہیں کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :