سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے سیاسی قاتل ہیں سپیکر اسمبلی نے پارٹی اور کارکنوں کو ما فیا کے ہاتھوں فروخت کر دیا سپیکر اسمبلی کی ایماء پر سیراڑی کے اندر ملا زمتیں پارٹی کارکنوں اور میرٹ کے خلاف اپنے من پسند لو گوں کو منہ بولے داموں فروخت کی جا رہی ہیں ،سردار محمد الطاف اشرف کا الزام

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:37

ہجیرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد الطاف اشرف نے کہاکہ سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے سیاسی قاتل ہیں سپیکر اسمبلی نے پارٹی اور کارکنوں کو ما فیا کے ہاتھوں فروخت کر دیا سپیکر اسمبلی کی ایماء پر سیراڑی کے اندر ملا زمتیں پارٹی کارکنوں اور میرٹ کے خلاف اپنے من پسند لو گوں کو منہ بولے داموں فروخت کی جا رہی ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ورکزر اتحاد کے رہنماؤں سردار عبد الرحمان کاشر ودیگرسے ٹیلیفو نک گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہاکہ سپیکر اسمبلی اور ان کے چند خا ص لو گ پیپلز پارٹی اور کارکنان سے نہ جانے کو نسا انتقام لے رہے ہیں مرکزی قیادت کو میڈیا کے زریعے سپیکر اسمبلی کے کارناموں سے آگاہ کیا مگر قیادت چشم پو شی سے کام لے رہی ہے انہوں نے کہاکہ اگر مرکزی قیادت نے اسی طر ح نظر انداز کیا اورسپیکر اسمبلی کے کارناموں کا نو ٹس نہ لیا تو حلقہ دو ہجیرہ میں مستقبل میں پیپلز پارٹی کا نام لینے وا لا نہیں ھو گا

متعلقہ عنوان :