میاں چنوں، گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا ایک رکن گرفتار،
ہفتہ 24 جنوری 2015 16:39
میاں چنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)۔ گدھے چوری کرکے ذبح کرنے کے بعدمبینہ طور پر گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا ایک رکن گرفتار،ساتھی پولیس کی ملی بھگت سے فرار:۔
(جاری ہے)
اہل محلہ نے گدھے کو ذبح کرکے اس کی کھال اتارتے ہوئے ایک شخص پکڑ لیا اور پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی تھانہ سٹی میاں چنوں کی غفلت اور بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے فرار ہوگئے،تفصیل کے مطابق میاں چنوں مہر آباد روڈ پر تین افراد گدھے کو ذبح کر رہے تھے کہ ایک خاتون نے دیکھ کر شور مچا دیا ،جس پر اہل علاقہ نے ندیم شہزاد کو موقع سے پکڑ کر تشد دکے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقعہ سے فرار ہوگئے ،اہل علاقہ کے مطابق متعدد گدھے پہلے بھی چوری ہوچکے ہیں ،جبکہ خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ چوری ہونے والے گدھوں کو مذکورہ ملزمان چوری کرکے گوشت مبینہ طور پر فروخت کر چکے ہیں،پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کوحوالات میں بند کر کے اس کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مقامی پولیس کی ملی بھگت اورسرپرستی میں لوگوں کو حرام گوشت فروخت کرکے کھلا رہے ہیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.