سینیٹ الیکشن،ن لیگ کاسبکدوش ہونیوا لے ارکان کودوبارہ ٹکٹ دیناکافیصلہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے سبکدوش ہونے والے اراکین کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے آٹھ ن لیگی اراکین دوبارہ الیکشن میں کھڑے ہوسکیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے آزمائے ہوئے بیادوں کو دوبارہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ریٹائر ہونے والے آٹھ سینیٹرز کو دوبارہ نئے الیکشن کیلئے ٹکٹ دیا جائے گا، سبکدوش ہونے والے سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، مشاہد اللہ کو دوسری باری ملنے کا امکان ہے، جب کہ جعفر اقبال، ظفر علی شاہ، ساجد میر، سردار یعقوب ناصر، نجمہ حمید کا نام بھی سینیٹ الیکشن کیلئے دینے جانے کا واضح امکان شامل ہے۔

صوبائی سطح پر پاکستان مسلم لیگ کو پنجاب سے نو ، بلوچستان سے پانچ ، جب کہ خیبرپختونخوا سے ایک یا دو نشستیں کی توقع ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تین میں سے دو نشستیں بھی ن لیگ کو ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد سولہ سیٹیں ملنے سے سینیٹ میں ن لیگ کیا رکان کی تعداد24ہوجائیگی، تاہم دوسری نشستوں پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات تین مارچ کو منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد موجودہ باون اراکین اپنی مدت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے، سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ بارہ فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے،جب کہ ان کی جانچ پڑتال کا عمل سولہ اور سترہ تاریخ کو کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 20بیس اور اکیس فروری کو کی جائے گی، امیدوار پچیس فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پنجاب اور سندھ کی گیارہ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا، جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی باری باری نشستوں پر انتخابات ہوں گے جس کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔ فاٹا کے چار سینیٹرز کا انتخاب فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کریں گے، جب کہ وفاقی دارالحکومت سے دو امیدواروں کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کریں گے

متعلقہ عنوان :