شمالی کوریا کے رہنما مئی میں روس جائیں گے

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:44

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) روس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن مئی میں ماسکو کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ دوسری جنگ عظیم میں جرمن نازیوں پر سویت یونین کی فتح کی تقریب میں شرکت بھی کریں گے امریکی نشریاتی ادارے سے اس بات کی تصدیق روسی صدارتی محل کے پریس دفتر نے کی۔ یہ 2011ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کم کا پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہو گا۔

(جاری ہے)

دسمبر میں کریملن نے کہا تھا کہ کم کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو کہ 9 مئی کو منعقد ہو گی۔گزشتہ ماہ ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا تھا کہ وہ انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم پر پیانگ یانگ کا معاملہ جرائم کی عالمی عدالت میں بھیجے۔روس شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا متمنی ہے اور سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کے ناطے وہ پیانگ یانگ کے خلاف ایسے کسی اقدام کو ویٹو کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :