صحتمند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے ،بلدیاتی انتظامات میں لاپرواہی اور غفلت برداشت نہیں کیا جائیگا،عبدالراشد خان

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) بلدیہ کورنگی کے تحت مرکزی شاہراہوں ،فلائی اوورز ،پلوں اوور ہیڈ برج سمیت علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کے دوران بھی بلدیاتی انتظامات معمول کے مطابق انجام دیئے جائیں گے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے زونوں میں صفائی وستھرائی ،تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صحت مند اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اولین ترجیح ہے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگاان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے مرکزی شاہراہوں ،فلائی اوورز ،پلوں اور چونگیوں اور چوراہوں پر بلدیہ کورنگی کہ جانب سے جاری صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی نگرانی کا نظام قائم کریں اور گلیوں اور محلوں کی سطح درپیش صفائی و ستھرائی ،تجاوزات سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ مرکزی شاہراہوں اور چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :