پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ورکشاپ

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ”کسی بھی دہشت گرد سرگرمی میں ایمرجنسی رسپانس پلاننگ “ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فردوسِ بریں ، پاک سیفٹی سلیوشن لمیٹڈ کی ٹریننگ ٹیم اور طلبہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فردوس نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور موجودہ حالات میں ایمرجنسی رسپانس پلاننگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تربیتی ٹیم کے سربراہ محمد مظفر بیگ نے طلبہ کو ایسی صورتحال کا بناء گھبراہٹ مقابلہ کرنے کا عملی مظاہرہ کر کے بتایا۔ اس کے علاوہ تربیتی ٹیم نے صحت اور حفاظت پر تفصیلی لیکچر بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :