داعش کی معاونت کی سازش، امریکی خاتون کو قید کی سزا
ہفتہ 24 جنوری 2015 17:05
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) امریکہ کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ القاعدہ اور داعش کو معاونت فراہم کرنے کی سازش میں ملوث ایک خاتون کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ شانن کونلی پر گزشتہ سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔محکمہ انصاف کے مطابق شانن اور اس کے ساتھ سازش میں شریک ایک اور شخص نے دیگر لوگوں سے مل کر دہشت گرد قرار دی گئی غیر ملکی تنظیموں کی معاونت کی۔
حکام کے بقول شانن کو یہ شخص انٹرنیٹ پر ملا اور اس نے بتایا کہ وہ داعش کا ایک سرگرم رکن ہے۔ بعد ازاں شانن نے شام جانے کا منصوبہ بھی بنایا۔محکمہ اں صاف کا کہنا تھا کہ شانن نے سازش کے تحت نوجوانوں کے لیے امریکی فوجی تربیت کے پروگرام میں حصہ لیا اور اسلحے کی تربیت کے علاوہ اس نے ابتدائی طبی امداد اور نرسنگ کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔(جاری ہے)
وفاقی تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" کے تفتیش کار شانن سے ملے اور دہشت گرد تنظیم کی مدد اور جہاد میں معاونت کے لیے اسے بیرون ملک جانے سے باز رہنے کا کہتے رہے۔
بعد ازاں اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ ڈینور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔شانن کے گھر کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر القاعدہ، دیگر دہشت گرد گروپوں اور جہاد سے متعلق ڈی وی ڈیز، کتابیں اور تحریری مواد ملا۔یو ایس اٹارنی جان والش کا کہنا تھا کہ شانن خوش قسمت ہے کہ اسے امریکہ چھوڑنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ " اگر وہ اپنے منصوبے کے مطابق شام جانے میں کامیاب ہو جاتی تو اسے ممکنہ طور پر بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑتا، قتل کر دیا جاتا یا پھر اور جرائم کرنے کے لیے واپس امریکہ بھیج دیا جاتا۔اس مقدمے سے جڑے ایک عہدیدار تھامس راونیل نے کہا کہ دہشت گرد گروپ اب امریکہ میں امریکی شہریوں کو تشدد کے لیے بھرتی کرنے کے قابل ہو گئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.