آئندہ چند روز میں ایک سو فوجی مشرق وسطیٰ بھیجے جائینگے‘ پینٹاگون

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ آئندہ چند روز میں ایک سو فوجی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔ غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان رئیر ائیر سرل جان کیری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ائندہ چند روز میں ایک سو فوجی شام روانہ کئے جائیں گے جہاں یہ فوجی داعش باغیون کے خلاف لڑنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو تربیت دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شام کے ہمسایہ ممالک میں بھی خصوصی فوجی یونٹ بھیجے جا رہے ہیں جن کی منظوری گزشتہ ہفتے دی گئی تھی۔