شاہ عبداللہ کا انتقال، سعودی عرب سے تعلقات میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں،امریکہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) امریکی محکمہخارجہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ امریکہ دیرینہ فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال اور سلمان کے برسراقتدار آنے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جین پساکی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ہماری تعاون کی طویل تاریخ ہے ، ہمارے پاس کوئی ایسا آثار موجود نہیں ہے کہ تعاون میں تبدیلی آئے گی ۔

(جاری ہے)

ہم شاہ سلمان کی قیادت میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان قریبی پارٹنر شپ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔خاتون ترجمان نے کہاکہ اس وقت وہ سوگ کی حالت میں ہیں ، لیکن ایسے کئی معاملات ہیں جن کے بارے میں ہم نے مل جل کر کام کرنا ہے خواہ وہ عرب امن تجویز ہو یا آئی ایس آئی ایل کو شکست دے کر اسے ڈی گریڈ کرنے کی تحریک ہو۔خاتون ترجمان نے کہاکہ اس کے پاس اس بارے میں اعلان کر نے کے لئے کچھ نہیں ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری آنے والے دنوں میں ریاض کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :