آئیوری کوسٹ،20مغوی بچوں میں سے زیادہ تر کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:14

عابدجان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) آئیوری کوسٹ میں حالیہ ہفتوں میں اغواء کئے گئے20سے زائد بچوں میں سے زیادہ تر کی بعد میں مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں،یہ بات پولیس نے گزشتہ روز بتائی اور کہا ہے کہ رسمی قربانیوں کی لہر کے باعث خوف وہراس پایا جاتا ہے۔پولیس سربراہ برنداؤ ایمبیا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مظہر حقیقی اور غیر معمولی ہے،ہماری خدمات نے دسمبر سے گزشتہ روز تک 21کیسز رجسٹرڈ کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے زیادہ تر بچے اغواء کئے گئے،جن کی لاشیں مسخ شدہ ٹکڑوں اور بغیر اعضاء کی ملی ہے۔پولیس جرائم کے سلسلے میں ایک گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ایک کرشماتی مبلغ ناربٹ ابیکان نے روزنامہ نوردسد کو بتایا کہ یہ کارروائیاں رسمی ہیں اور اس کا تعلق صدارتی انتخابات تک رسائی کے سلسلے میں ہیں،صورتحال جو بھی ہے بہت سنگین ہے۔افریقی ملک ایک دہائی سے سیاسی اور فوجی بحران کا شکار ہے جہاں اکتوبر میں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔انتخابی سال کے دوران رسمی قربانیوں کیلئے اغواء،بھورا آدمی کی افواہیں گردش کرتی رہییں۔

متعلقہ عنوان :