دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اقدامات کئے جائیں،فرانسو اولاند

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:16

ڈیو وس،(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی شعبہ دہشتگردی کیلئے فنڈنگ کے ذرائع روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈیوس میں کارباری رہنماؤں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیرس میں طنزیہ میگزین چارلی ہیبڈو اور ایک کوشل سپرمارکیٹ میں مہلک حملوں کے دو ہفتوں بعد اولاند نے کہا کہ آپ معاشی دنیا کی زندگی،دنیا بھر کی کمپنیوں کے بڑے بوس ہیں،میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نہ صرف ان پر گہری نظر رکھیں بلکہ اس میں ملوث ہوکر اپنا حصہ بھی ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ مالیاتی نظام کو اس طرح یقینی بنائیں کہ دہشتگردی کیلئے مالیاتی ذرائع کا راستہ روکا جائے۔انہوں نے یہ بھی زور دیاکہ بڑے ڈیجیٹل کارپوریشن اپنا کردار ادا کریں اورغیر قانونی مواد کی شناخت کریں اور ان کو ناقابل رسائی بنانے کے علاوہ ایک واضح کردار کو قائم کرے،کیونکہ آپ بھی سٹیک ہولڈرز ہیں۔فرانسیسی رہنما نے کہا کہ میں معیشت کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اہم کردار کیلئے بھرپور وکالت کروں گا۔آپ بغیر سیکورٹی کے خوشحال نہیں رہ سکتے۔