بلغاریہ، دو چینی باشندوں کے سامان سے 20لاکھ معدوم النسل بام مچھلیوں کے بچے برآمد

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:17

صوفیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)بلغاریہ کے کسٹمز حکام نے سپین سے آنیوالے دو چینی باشندوں کے سامان میں چھپائے ہوئے 20لاکھ معدوم النسل بام مچھلیوں کے بچے برآمد کرلئے ۔بام مچھلیوں کے بچے کو بعض لوگ سپیشلٹی خیال کرتے ہیں جو کہ یورپ میں500یورو(507ڈالر)جبکہ ایشیاء میں 1300یوروز میں فروخت ہوتی ہے ، یہ بات کسٹمز ایجنسی نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یورپی بام مچھلیاں (اینگولیا)کو انتہائی خطرناک معدوم اقسام خیال کیا جاتا ہے ، یورپی یونین میں ان کی فروخت انتہائی ریگولیٹڈ ہے اور بلاک کے باہر سے برآمد نہیں کی جاسکتیں۔ان مردوں کے پڑتال شدہ سامان میں پولسٹرین کے آٹھ باکسز کے اندر پانی بھرے تھیلوں میں رکھی گئی بام مچھلیوں کے بچوں کا وزن 45کلو تھا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کھیپ کو قریباً60ہزار یورو تک فروخت کرنے کی صلاحیت تھی ۔