زمیندارایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ زیارت شاہراہ کو زندرہ کے مقام پر محمد نعیم کاکڑ کی قیادت میں بلاک کر کے شدید احتجاج

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) زمیندارایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ زیارت شاہراہ کو زندرہ کے مقام پر محمد نعیم کاکڑ کی قیادت میں بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے کیسکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا طویل دہرانیہ کم کیا جائے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے باغات اور فصلوں کو بروقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے وہ خشک ہورہے ہیں جس سے زمینداروں کو نقصان پہنچ رہا ہے مظاہرین نے کیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔