جب تک مزدوروں کو ان کا حق نہیں ملتا انہیں معاشرے میں باعزت روزگار کی فراہمی کے بعد ہی حکمرانوں کو بھی معاشرے میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،آل کوئٹہ رکشہ ایسوسی ایشن

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:20

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) آل کوئٹہ رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر لالا محمد یوسف خلجی نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کو ان کا حق نہیں ملتا انہیں معاشرے میں باعزت روزگار کی فراہمی کے بعد ہی حکمرانوں کو بھی معاشرے میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مزدور کی وجہ سے ملکی مشینری رواں دواں رہتی ہے اس لیے انہیں سہولیات فراہم کر نا حکومت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کہ رہنماؤں حاجی محمد رمضان اچکزئی، حاجی عزیز اللہ ، نیشنل بینک کے محمد طارق، پاک پی ڈبلیو ڈی کے رفیق لہڑی، نادرا ایمپلائز یونین کے صدر ضیاء ساسولی ، ایم ایم ڈی عبدالغفار ، سمیت دیگر کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر رکشہ ایسوی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لالا محمد یوسف خلجی نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک بھر کے مزدور ایک پلیٹ فارم پر متحدہوکر اپنے حقوق حصول اور مسائل کے حل کیلئے پرامن جدوجہد کریں جب تک مزدوروں میں اتحاد نہیں ہوتا اس وقت تک مسائل کا حل ہونا بہت مشکل ہے کیونکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور مسائل کے حل کیلئے عدم توجہی کی وجہ سے مزدور مختلف مسائل کا شکار ہیں اور دن بدن قسم پرسی کا شکار ہورہے ہیں اسلئیے ضروری ہے کہ مزدوروں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے بعد ملک کی تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ جو کے ملکی مشینری کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتا ہے جب تک انہیں باعزت روزگار نہیں ملتا اس وقت تک حکمرانوں کو بھی معاشرے میں قدر کی نگا ہ سے نہیں دیکھا جاتا ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد رمضان اچکزئی، حاجی عزیز اللہ ، محمد طارق، رفیق لہڑی، ضیاء ساسولی ، عبدالغفار نے کہا کہ مزدوروں میں اتحاد انتہائی ضروری ہے اس لیے مزدور طبقہ متحد ہوکر اپنے مسائل کو حل کرواسکتا ہے جب تک مزدور متحد نہیں ہونگے اس وقت حالات بہتر نہیں ہوسکتے اس لیے ضروری ہے کہ مزدور برادری آپس میں متحد ہوکر حقوق حصول کیلئے جدوجہد کریں۔