عوامی پارٹیز الائینس اوستہ محمد میں گستاخا نہ خاکوں کے خلاف ریلی

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)عوامی پارٹیز الائینس اوستہ محمد میں گستاخا نہ خاکوں کے خلاف ریلی نکالی انہوں نے کہا کہ حکو مت نوٹس لے اور سفیر فرانس سے واپس منگوانے کا مطالبہ ، امریکہ اور مغربی ممالک سے حکو مت بائیکاٹ کرریلی سے خطاب کر تے ہوئے عوامی پارٹی الائنس اوستہ محمد میں آج صبح عوامی پارٹیز الا ئنس کی جانب سے احتجاجی ریلی چےئرمین سید منظور احمد شاہ کی قیادت میں نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو کر ریلوے پھاٹک پر پہنچی فرانس اور مغربی ممالک کے خلاف نعرے بازی کی اور بعد میں میلاد چوک ریلی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جلسے سے چےئرمین سید منظور احمد شاہ، صوفی خاوند بخش وائیس چیر مین، ڈاکٹر سکندر علی بھٹی پاکستان سنی تحریک ،داکٹر ممتاز علی سومرو، اکبر علی گو لہ ایم کیو ایم،آصف علی سولنگی پی ،ٹی ،آئی،سہراب احمد پلال، سلیم احمد ابڑو،حافظ عبد ا لخالق ، شاہد بنگلزئی،مولوی محمد حسن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مغربی ممالک اسلام کے خلاف شیطانی کر رہے ہیں لیکن اب یہ ملعون ہمارے نبی کریم ﷺ کے گستا خانے خاکے بنا کر مسلما نوں کی غیرت کو للکار رہے ہیں اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان کو کہتے ہیں ،وہ فرانس سے اپنے سفیر کو واپس کریں اوریہودی ممالک سے سوشل بائیکاٹ کر دیں اور یہ مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائیں تاکہ سب کو یہ پتا چلے کہ یہودی شرارت پر اتر آئے ہیں ان کی سزاے موت ہونی چاہے آئندہ ایسی شرارت نہ کریں اور ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اپنے نبی کریم ﷺپر ایک بات بھی برداشت نہیں کریں گے فرانس پر کڑی نقطہ چینی کی اور کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ پر ایک الفاظ برداشت نہیں کریں گے اور حکومت فوری طور پر عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اٹھائیں اور ہم حکومت کے ساتھ ہیں اللہ کے رسول پر ایک بات بھی برداشت نہیں کریں گے اور ہم اپنا تن من جان اور مال بھی نبی کریم ﷺ پر قربان کرنے کو تیار ہیں۔