القاعدہ اور داعش کو معاونت فراہم کرنے کی سازش میں ملوث ایک خاتون کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی
ہفتہ 24 جنوری 2015 17:27
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) امریکہ کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ القاعدہ اور داعش کو معاونت فراہم کرنے کی سازش میں ملوث ایک خاتون کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ شانن کونلی پر گزشتہ سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔محکمہ انصاف کے مطابق شانن اور اس کے ساتھ سازش میں شریک ایک اور شخص نے دیگر لوگوں سے ملکر دہشت گرد قرار دی گئی غیر ملکی تنظیموں کی معاونت کی۔
حکام کے مطابق شانن کو یہ شخص انٹرنیٹ پر ملا اور اس نے بتایا کہ وہ داعش کا ایک سرگرم رکن ہے بعد ازاں شانن نے شام جانے کا منصوبہ بھی بنایا۔محکمہ انصاف کے مطابق شانن نے سازش کے تحت نوجوانوں کیلئے امریکی فوجی تربیت کے پروگرام میں حصہ لیا اور اسلحے کی تربیت کے علاوہ اس نے ابتدائی طبی امداد اور نرسنگ کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔(جاری ہے)
وفاقی تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" کے تفتیش کار شانن سے ملے اور دہشت گرد تنظیم کی مدد اور جہاد میں معاونت کیلئے اسے بیرون ملک جانے سے باز رہنے کا کہتے رہے۔
بعد ازاں اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ ڈینور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ترکی کے لیے جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔شانن کے گھر کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر القاعدہ، دیگر دہشت گرد گروپوں اور جہاد سے متعلق ڈی وی ڈیز، کتابیں اور تحریری مواد ملا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.