دنیا کا سب سے بڑا ٹماٹر

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:48

دنیا کا سب سے بڑا ٹماٹر

دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سائنس دان ایسے ایسے بیچ متعارف کرا رہے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ فصل حاصل کی جا سکے۔ تقریبا بیس برسوں کی تحقیق کے بعد امریکی اور برطانوی سائنس دانوں نے ٹماٹر کا ایسا پودا تیار کیا ہے جو عام ٹماٹر کے مقابلے میں 12 گنا بڑے ٹماٹر اگاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پودے کا نام Gigantomo ہے اور اس کا قد 6 فٹ تک ہوتا ہے۔ ایک پودے پر تقریباً 11 ٹماٹر لگتے ہیں مگر یہ 11 ٹماٹر اتنے وزنی ہوتے ہیں جو اس پودے کو جھکا دیتے ہیںَ۔ اس پودے پر لگے ایک ٹماٹر کا وزن 3 پاؤنڈ (1.361 کلوگرام) تک ہوتا ہے۔ اس ٹماٹر سے چار افراد اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں ۔برگریا سینڈوچ کے لیے تو اس ٹماٹر کا یک سلائس ہی کافی ہے۔

متعلقہ عنوان :