بن رشید گروپ کے زیراہتمام تین روزہ پاکستان کوٹنگ شو2015 اختتام پذیرہوگئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) بن رشید گروپ کے زیراہتمام پاکستان کی پہلی تین روزہ کوٹنگ (ملعمع کاری ) نمائش ”پاکستان کوٹنگ شو2015“ ایکسپو سنٹر لاہور میں اختتام پذیرہوگئی۔ برائٹو پینٹس ، برجر پینٹس، رینبو پینٹس اورکوٹنگ کی صنعت سے وابستہ دیگر معروف کمپنیوں نے اس میگا ایونٹ کو سپانسرکیا ۔ ملک کے تمام بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والے مینوفیکچررز، سپلائرز اور تقسیم کاروں نے انتہائی جوش جذبہ سے نمائش میں شرکت کی اور کوٹنگ (ملعمع کاری ) سے متعلقہ تازہ ترین آلات اورایجادات متعارف کرائیں۔

کوٹنگ کی صنعت کے مشہور ممالک جیسے اٹلی، چین، سنگاپور، برطانیہ، کینیا اور نائیجیریا سے بھی مندوبین نے نمائش میں شرکت کی۔ بن رشید گروپ ماہر پروفیشنل پرمشتمل ایک گروپ کا نام ہے جو خام مال کی مختلف ورائیٹیزکی مارکیٹنگ کر رہا ہے اورگزشتہ تین دہائیوں سے کلر ماسٹر بیچس اور پلاسٹک کی صنعت کیلئے additives کی تیاری کیلئے خودکو وقف کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بن رشید گروپ کوٹ ایکسپو چائنا اور انٹرنیشنل Adhesive (چپکنے والے مواد )،کوٹنگ اینڈ فلم فیئر سسٹم کوریاکی شراکت دارہے اوراس کو لاہور انٹرنیشنل ایکسپو، پاکستان مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اورکوٹنگ ایسوسی ایشن پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔بن رشید گروپ کے سی ای اومعظم رشید نے کہا ہے کہ ہم نے یہ بڑا قدم اس لئے اٹھایا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کی کوٹنگ (ملعمع کاری )کی صنعت انتہائی متحرک اور اس کامستقبل روشن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوٹنگ (ملعمع کاری )صنعت کاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کی ہے جہاں پر وہ اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش اور قومی اور بین الاقوامی کسٹمرزکے ساتھ براہ راست رابطے استوارکرسکیں ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نمائش کے دوسرے روزایکسپوسنٹرکا دورہ کیا اوراس میں لگائے گئے سٹالز پرگئے اورغیر معمولی انتظام اورکوٹنگ کے حوالے سے کامیاب نمائش کے انعقاد پر بن رشید گروپ کی کوششوں کوسراہا۔

اس موقع پر بن رشیدگروپ کے سی ای او معظم رشید اورپراجیکٹ سربراہ مہوش منظور نے نمائش کی کارروائی پرگورنر کو بریفنگ دی۔یہ نمائش بزنس ٹو بزنس رابطہ کے طور پربڑی کامیاب رہی اور اس نے کوٹنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں ، تقسیم کاروں اور صارفین کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پراپنی خدمات فراہم کیں تاکہ وہ اکٹھے بیٹھ جائیں اورکوٹنگ کی صنعت کی ترقی اور بہتری کیلئے اپنے خیالات اور ایجادات کا تبادلہ کریں ۔

تمام تین دنوں کے دوران ایکسپوسنٹر عام لوگوں ، مینوفیکچررز، تقسیم کاروں اور صارفین کے ساتھ کھچا کھچ بھرا رہا۔نمائش صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی جس میں 170 سٹالزکی نمائش کی گئی اور 5000 سے زیادہ لوگوں نے اس میں شرکت کی۔ نمائش کا انتظام غیر معمولی طور پرعمدگی سے کیا گیا تھا جس کوکانفرنس کے ساتھ بیک وقت منعقد کیا گیا ۔کانفرنس میں معروف مقررین نے لیکچر دیا اورسامعین کے ساتھ سوال وجواب کا سیشن بھی منعقد کیا ۔مقررین نے کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل کوٹنگ (ملعمع کاری )کی صنعت میں استعمال کی جانیوالی جدید ٹیکنالوجی اورمختلف طریقوں کے علاوہ زیادہ سے زیادہ نموکے حصول کیلئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :