خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کا سال2015 کیلئے سپورٹس کلینڈر کا اعلان کردیا گیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت چیئرمین محمد سعید خان منعقد ہوا ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری سید ظاہر شاہ اور دیگر اراکین و عہدیدار اور تمام ڈسٹرکٹس کے عہدیدار بھی موجود تھے اجلاس میں آنے والے انڈر16 اور انڈر25 ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹیوں اور 2015 کے مقابلوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے بتایا کہ انڈر25 اور انڈر16 کے ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں پشاور کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹس میں یہ ٹرائلز انتیس جنوری کو ہونگے جبکہ پشاور کے ٹرائلز چھبیس جنوری کو ہوں گے جنرل کونسل اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں کے مطابق وزیرزادہ بنوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ دیگر ممبران میں احسان اللہ ‘رفیع اللہ ‘نور سعید شامل ہیں ‘منظور حسین کوہاٹ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ان کے ساتھ دیگر ممبران میں محمد آصف اور کامران شاہ ‘ہدایت اللہ پشاور کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ان کے ساتھ دیگر ممبران میں یاسر اسلام ‘سید ضیاء الرحمان بنوری ‘ملک ظاہر اور تحسین الہ ‘علی عباس سوات کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ان کے ہمراہ دیگر ممبران میں خادم خان ‘موسیٰ خان ‘ناصر علی ‘محمد یوسف اور محمد ایوب ممبران ہوں گے ‘ڈاکٹر اعظم مردان کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ان کے ہمراہ دیگر ممبران میں انجینئر حضرت نواز خان ‘شاہید یوسفزئی ‘ڈاکٹر لیاقت اور شبیر خان ہوں گے جبکہ نعیم اختر ہزارہ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ان کے ہمراہ دیگر ممبران میں سردار وسیم ‘ناصر محمود ‘طارق منیر‘حقنواز اور معظم خان شامل ہیں یہ ٹرائلز بھی انتیس جنوری کو کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے 2015 میں ہونیوالے مقابلوں کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق انڈر16 انٹر ریجنل ہاکی چیمپئن شپ پندرہ سے بائیس اپریل تک ایبٹ آباد میں منعقد کی جائے گی ‘سترہ سے ستائیس مئی تک آل پاکستان ہزارہ گورنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ایبٹ آباد میں منعقد کیا جائے گا ‘انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ چودہ سے چوبیس اگست تک پشاور میں منعقد کی جائے گی ‘یکم مئی سے دس مئی تک انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ تمام ڈسٹرکٹس میں منعقد کی جائے گی ‘انٹر سکولز ہاکی چیمپئن شپ یکم سے دس اکتوبر تک تمام ڈسٹرکٹس میں ہوگی جبکہ فائنل راؤنڈ پشاور میں ہوگا جبکہ آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی چیمپئن شپ پانچ سے پندرہ نومبر تک پشاور میں منعقد کی جائے گی ‘جنرل کونسل اجلاس کے بعد صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی طرف سے تمام ڈسٹرکٹس میں ہاکی سٹکس تقسیم کی گئیں اس کے ساتھ دس فروری کو ہر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کو صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی طرف سے انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے انعقاد کے لئے بیس ‘بیس ہزار روپے نقد بھی دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :