خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فعال کردار ادا کریں، ساجد ظفر ڈال،

کسی بھی دشواری سے بچنے کیلئے خسرہ مہم کے دوران انجکشن لگانے والی ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی، ڈی سی او راولپنڈی

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ 26 جنوری سے شروع ہونے والی12 روزہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا فعال کردار ادا کریں․ انہو ں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران انجکشن لگانے والی ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ․ تاکہ خسرہ مہم کے دوران کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ․ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی 41 یونین کونسلوں میں سکیورٹی کی وجہ سے پولیو مہم جاری نہ رکھی جا سکے اب ان یونین کونسلوں میں خسرہ مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے․ انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران غفلت برتنے والے اہلکارو ں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ․ یہ بات انہو ں نے خسرہ آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر محمدرفیق, خسرہ مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر جاویداقبال , ڈاکٹر عظمی حیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔

(جاری ہے)

خسرہ مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں خسرہ مہم کے دوران چھ ماہ سے لے کر ایک سال تک کے 13 لاکھ 86 ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے انجکشن لگائے جائیں گے․انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹوٹل 540 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 732 انجکشن لگانے والی الگ ٹیمیں ہوں گی اور 1080 موبائل ٹیمیں ہوں گی جو گھر گھر جا کر خسرہ مہم کے بارے میں شہریو ں کو آگاہ کریں گی ․ انہو ں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران ہر سیکرٹری یونین کونسل کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر اعلانات کروائیں تاکہ لوگوں کو خسرہ کے بارے میں مطلع کیا جا سکے ۔