تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالا ٹریفک کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:34

لاہور /صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) قصبہ راجوال کے قریب تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والا ٹریفک پولیس کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اوکاڑہ کا کانسٹیبل جبار چند روز قبل اپنی ڈیوٹی کے دوران راجوال چوک میں موجود تھا اس دوران اس نے ایک مزدا گاڑی کو کاغذات چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا ۔

مزدا گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کے بجائے جبار کانسٹیبل کو ٹکر مارتے ہوئے بری طرح کچل ڈالا اور ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔کانسٹیبل جبار کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہفتہ کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ نا معلوم مزدا گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :