زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پلانٹ بریڈنگ کے جملہ اُمور میں جینومکس کے ا طلاق ا ور اسکے موثر استعمال پر تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ہفتہ 24 جنوری 2015 18:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ و جنیٹکس کے زیراہتمام پلانٹ بریڈنگ کے جملہ اُمور میں جینومکس کے ا طلاق ا ور اسکے موثر استعمال پر تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں تھے جبکہ ڈین کلیہ زراعت پروفیسرڈاکٹر محمد ارشد مہمان اعزاز کے طورپر شامل ہوئے۔

تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ کسی بھی جاندار کے کروموسومز اور جینیات کا خاطر خواہ ا دراک اور مطالعہ بریڈنگ کے عمل کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکڑتے ہوئے آبی و زمینی وسائل کے تناظر میں بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے فصلوں کی جینیاتی حوالے سے ترمیم شدہ اقسام کی کاشت کا فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال بڑھانا ہوگا تاکہ فی ایکڑ زرعی پیداوار کو بڑھاتے ہوئے غذائی استحکام کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہوا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جینومز کے شعبہ میں ہونیوالی ترقی نے سائنس دانوں کو اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کومزید فعال‘ مربوط اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے خاصی راہ ہموار کر دی ہے جس سے بریڈنگ کا عمل ماضی کے مقابلے میں زیادہ موثر اور سہل ہوگیا ہے۔ ڈین کلیہ زراعت پروفیسرڈاکٹر محمدارشد نے سائنس دانوں پر زوردیا کہ بریڈنگ کے عمل میں ڈی این اے مارکرز اور جینومزکے دستیاب وسائل سے خاطر خواہ فائدہ حاصل کریں اور فصلات کی ترمیم شدہ اقسام سامنے لائیں تاکہ غذائی استحکام کے ا ہداف حاصل کئے جا سکیں۔ورکشاپ سے چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ ڈاکٹر عبدالسلام خاں اور ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :