جمہوریہ کانگو میں حالیہ فسادات کے دروان چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں ، حقوق انسانی گروپ

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:08

کنساشا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) حقوق انسانی ادارے نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں صدر کیخلاف مظاہروں کے دوران چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو کے حقو انسانی گروپ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے صدر کیخلاف مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات میں چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں بیان میں کہاگیا ہے کہ اس سے قبل حکومت نے ہلاکتوں کے حوالے سے غلط اعدادوشمار جاری کئے تھے بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کنساشا میں ہلاک ہونیوالے 36 افراد میں سے اکیس ہلاکتیں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے واقع ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :