محمد کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ایسے ملعونوں کوچین سے بیٹھنے نہیں دیں گے،یک علمائے اہلسنت تحصیل حسن ابدال

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:08

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)رسالت مآب محمدمصطفیﷺکائناتِ انسانی کیلئے رحمت وہادی بن کر آئے آپ کی آمدنے بھٹکے ہوؤں کیلئے راہِ ہدایت کاسامان کیااورآسمانِ دنیاسے کفروجہالت کے بادل چھٹ گئے امتِ محمدی اپنے عمل وکردارسے اس بات کاثبوت دے کہ وہ کس عظیم پیغمبربرحقﷺکے ماننے والے ہیں تاکہ آقائے کریم کی شانِ اقدس میں ناپاک جسارت کے مرتکب بدبختوں کومئوثرجواب دیاجاسکے جبکہ مسلم امہ کویک آوازہوکردنیاکویہ باورکراناہوگاکہ مومن اپنے رہبروآقائے دوجہاں محمدﷺ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اورایسے ملعونوں کوچین سے بیٹھنے نہیں دیں گے،ان خیالات کااظہارممتازعالم دین ورہنماتحریک علمائے اہلسنت تحصیل حسن ابدال علامہ حفیظ الرحمٰن عابدالازہری نے جامع مسجد عثمانیہ ہزارہ روڈمیں میلادمصطفیﷺکے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرفرانس کے ملعون میگزین کی ناپاک جسارت پرایک مذمتی قراردادکے ذریعے اس قبیح فعل کی پرزورمذمت کی گئی اورعالم اسلام کے رہنماؤں کواپنابھرپورکرداراداکرنے کی ترغیب دی۔