نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ذیلی کالج پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا چھبیسواں کانووکیشن،
مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 237طلبا کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، پاکستا ن نیوی اپنے افسران اور جوانوں کی تربیت بین الاقوامی بحری افواج کے معیا ر کے مطابق کرنے کا عزم رکھتی ہے،چیف آف نیول اسٹاف
ہفتہ 24 جنوری 2015 19:21
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ذیلی کالج پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا چھبیسواں کانووکیشن بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 237طلبا کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں پاکستان نیوی کے 74افسران ، رائل سعودی نیول فورسز کے 10افسران جب کہ NUST کے153 سویلین طالب علم شامل تھے میکنیکل انجینئرنگ اور انڈسٹریل اینڈ مینو فیکچرنگ میں بی ای کی ڈگریاں دی گئیں۔ تقریبب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے متعلق فوج کے طور پر پاکستان نیوی نے ہمیشہ اپنے افسران کی تربیت کے لیے تمام شعبوں میں اعلیٰ تعلیم پر زور دیا ہے اور NUSTکی مسلسل مدد، حوصلہ افزائی اور تعاون کے باعث PNEC اعلیٰ تعلیم کا بہترین مرکز بن چکا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.