فیصل آباد کے تاجر کا بیٹا تاؤان کیلئے اغواء کر لیا گیا اغواء کاروں نے رہائی کیلئے10لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) فیصل آباد کے تاجر کا بیٹا تاؤان کیلئے اغواء کر لیا گیا اغواء کاروں نے رہائی کیلئے10لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا، پولیس نے اطلاع ملنیپر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ، ذرائع نے بتایا کہ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ حسیب شہید کالونی گلی نمبر3کے رہائشی گولڈ جیولر لیبارٹری کے مالک محبوب اسلام نے مقدمہ درج کر واتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز 16سالہ بیٹا ہاشم گھر سے جمعہ کی نماز پڑھنے گیا اور کافی دیر تک گھر واپس نہ آیا ، شام کو بیٹے کے موبائل سے فون آیا کہ آپ کے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے اور 10لاکھ تاوان دیں اور 24گھٹنوں میں رقم کا بندوبست کر لیں ، پولیس نے مدعی کی درخواست پر 365-Aت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے کوشش شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :