ضلع کشمورکندھ کوٹ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایس ایس پی عمرطفیل ودیگر کی قیادت میں کاروائی 16گرفتاراسلحہ برآمدبھاری تعداد میں شراب اورچرس برآمد

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:27

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ضلع کشمورکندھ کوٹ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایس ایس پی عمرطفیل ودیگر کی قیادت میں کاروائی 16گرفتاراسلحہ برآمدبھاری تعداد میں شراب اورچرس برآمد ایس ایس پی کے ریڈراطہر چنہ نے بتایاکے کشمورکندھ کوٹ اورتنگوانی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کی جسکے نتیجے میں قتل،اغوا،ڈکیتی ودیگرمقدمات میں مطلوب محمدابراہیم بنگلانی،لیاقت سبزوئی،الاہی بخش بنگوار،عبدالجبار،مرادعلی بنگوار،سندربنگوارجبکہ دیگر دس جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا کے جن کے قبضے سے 32سوٴلیٹردیسی شراب،کلاشنکوف،06ٹی ٹی پستول اورایک کلوسے زائد چرس برآمد کے مقدمات درج کیئے گئے ہیں دوسری جانب کندھ کوٹ مویشی منڈی پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے پولیس کو پانچ اشتہاری بھی ملے ہیں جنکو مختلف مقامات پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تمام گرفتارشدگان پرمقدمات درج کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :