کندھ کوٹ جماعت اسلامی کی جانب سے فقیدالمثال( لبیک محمد صل علیٰ)ریلی

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:27

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کندھ کوٹ جماعت اسلامی کی جانب سے فقیدالمثال( لبیک محمد صل علیٰ)ریلی مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ خواجہ محلہ سے نکالی گئی جسکی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے( قیم)صوبائی سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ ممتازحسین سھتونے کی ریلی مختلف رڈوں راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی جس میں جماعت اسلامی،شباب ملی،اسلامی جمعیت طلبہ ،جمعیت طلبہ عربیہ ،کسان ،پریم یونین، پیغام یونین سمیت جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیموں کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری جنرل ممتازحسین سہتو،ضلعی قیم پروفیسر حبیب اللہ پٹھان،مولانا واحد بخش خلجی، مولاناجان گل خلجی،حاجی محمد بلیدی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکے فرانس کے رسالے نے نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف مسلم ممالک کی حکومتوں نے ابھی تک صدائے احتجاج بلندنہیں کیا انہوں نے کہاکے سرورکونین صہ کی محبت ماں باپ،جان ومال اوراولاد سے بڑھ کرنہ ہوتو وہ کامل مسلمان ہوہی نہیں سکتاانہوں نے مزید کہاکے اسلام سلامتی کا مذہب ہے عیسائی اوریہودی اورامریکی لابی مسلمانوں کے جذبے مجروح کرکے عالمی جنگ کرواناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکے نبی مہرمان ﷺ کی تعلیمات امن ،اخوت اوررواداری پرمبنی ہے انہوں نے کہاکے نبی صہ کی حرمت پر کٹ مرنے کیلئے ہرمسلمان تیارہے عالمی سامراج مسلمانوں کو دہشتگردگرداناچاہتے مسلم امت ہرپلیٹ فارم پر احتجاج بلندکرتی رہی گی مقامی بیوپاریوں نے گستاخ رسول کوقتل کرنے والے شخص کوسون میں تولنے کابھی اعلان کیااس موقع پر مختلف نجی وسرکاری اسکولوں کے طلبہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی وہ لبیک محمد صل علی اورغلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے فلک بوس نعرے لگاتے ہوئے پرامن طورمنتشر ہوگئے جن کے ہاتھوں میں محمد ﷺ پر جان بھی ہے قربان کے گرین کتبے ،بینراورپارٹی پرچم تھے ۔

متعلقہ عنوان :