سپریم کورٹ رواں ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کرے گی،

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کی سماعت ،شمالی علاقہ جات کے عوام کے آئینی حقوق کا فیصلہ کریگی

ہفتہ 24 جنوری 2015 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ شمالی علاقہ جات کے لوگوں کو انصاف کے حصول میں درپیش اہم مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک آئینی پٹیشن کی سماعت شروع کر رہی ہے۔ یہ پٹیشن الجہاد ٹرسٹ کے بانی وہاب الخیری نے دائر کر رکھی ہے۔ شمالی علاقہ جات میں عدالتی نظام اور لوگوں کو اپیل کے حق بارے اہم آئینی موشگافیوں کا مسئلہ درپیش ہے۔

عدالت عظمیٰ اس بات کا یہ فیصلہ کرے گی آیا کہ عدالت عظمیٰ شمالی علاقہ جات میں لوگوں کو دیئے گئے آئینی حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے یا نہیں جسٹس جواد کی سربراہی میں یہ اہم مسئلہ حل کیا جائے گا۔ شمالی علاقہ جات کے سہری عامر خان نے علاقہ میں فنکشنل عدالتوں کے قیام کو یقینی نہ بنانے کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کر چکی ہے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بنچ ملک میں موجود فوجداری قوانین میں موجود خامیوں کو دور کرنے بارے اہم مقدمہ سنے گی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پہلے ہی حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوجداری قوانین میں اصلاحات لائے۔ یہی بنچ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی بارے بھی اہم مقدمہ سنے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ جسٹس افتخار کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرے۔ عدالت نے سیکرٹری کابینہ کو طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ اس ہفتے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹہ کو یقینی بنانے بارے بھی مقدمہ سنے گی۔